راولپنڈی : ایڈیشنل سیشن جج کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

Judge Murder Cace

Judge Murder Cace

راولپنڈی (جیوڈیسک) صادق آباد کے علاقے سے ایڈیشنل سیشن جج طاہرخان نیازی کے قتل میں ملوث تین مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی کو 5 اگست کو روالپنڈی میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔