راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ آزادکشمیر جاتے مسافر وین محمود گلی کے قریب حادثے کا شکار ہو گی

Accident

Accident

عباس پور (کامران ارشد) راولپنڈی سے فاروڈکہوٹہ آزادکشمیر جاتے مسافر وین محمود گلی کے قریب حادثے کا شکار ہو گی جس کے نتیجے میں دو افراد جانحق اور 15 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں عباس پور ہلیتھ سنٹر میں لایا گیا زخمی افراد کے مطابق حادثہ اورلوڈینگ کے باعث پیش آیا زخمیوں کو عباس پور میں پاک فوج کے جوانوں اور عوام علاقہ نے عباس پور ہلیتھ سنٹر منتقل کیا چار افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے راولاکوٹ ہسپتال میں ریفر کر دئے گئے ہیں ۔جبکہ پندرہ افراد زخمی ہونے والوں میں زیادہ نوجوان اور بزرگ شامل ہیں جن کا تعلق ضلع فاروڈ کہوٹہ سے ہے مسافر وین کا کنڈیکٹر بھی زخمی حالت میں لایا گیا لیکن ابھی تک ڈرائیور کا کوئی پتہ نہ چلا سکا۔

حادثے کی خبر سنتے ہی عباس پور ہلیتھ سنٹرمیں زخمی ہونے والوںکے لواحقین کا تانتا بندھ گیا اور ہر جانب چیخ وپکار شروع ہو گی۔محمد علی ولد محمد اشرف ،گلشن خان ولد محمد اعظیم ،محمد شفیع ولد احمد دین،کنڈیکٹر فیاض ولد اکرم ،افضال کیانی ولد میرزمان،دانش محمود ولد منضور ،یاثر ولد احسان ،طاہر ولد صادق خان ،مرتضی ولد احمد ،اقراء دختر گلزار ،کنول گلز ار اور دیگر شامل ہیں۔ عباس پور میں میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر عباس پور راجہ نثار ،نائب تحصیلدار راجہ ذوالفقار عباس پورآزادامیدور قانون سازاسمبلی سردار سفیر عالم ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاوں عباس پور سردار فیصل نسیم ،سابق انجمن تاجران کے صدر سردار فیاض خان اور دیگر افراد موقع پر پہنچا گئے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دی گئی عباس پور ہلیتھ سنٹر میں بنیادی سہولیات تک نہ ہونے کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاوں عباس پور سردار فیصل نسیم سابق انجمن تاجران کے صدر سردارفیاض خان ،انجمن تاجران کے صدر شیخ نذیر اور دیگر نے چندہ جمع کر کے زخمی کو راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا مگر عباس پور میں اور لوڈینگ محکمہ ٹرایفک پولیس کے لیے سوالیہ نشان ہے۔