راولپنڈی میٹروبس اسٹیشنزمیں پانی کے رساؤ پر تعمیراتی کمپنیوں کی ادائیگیاں روک دی گئیں

Metro Bus Stations

Metro Bus Stations

راولپنڈی (جیوڈیسک) میٹرو بس کے اسٹیشنز میں پانی کے رساؤ اور انڈر پاسسز میں بارش کا پانی داخل ہوجانے پر تعمیراتی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی باقی ماندہ ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹسسز میں تعمیراتی کمپنیوں کے غیرمعیاری کام پرسخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام اسٹیشنز پر سامنے آنے والے نقائص کو دور کرنے کے لیے اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ بارشوں میں بس اسٹیشنز میں رساؤ اور انڈر پاسسز میں پانی داخل نہ ہوسکے، راولپنڈی میں ایلوٹیڈ ٹریک سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے لگائے گئےنظام کو ٹھیک کیا جائے تاکہ پانی کی نکاسی میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس 24 اسٹیشنز میں پانی کے رساؤ کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور بعض مقامات پر انڈر پائسسز کے اندر بھی پانی داخل ہوگیا تھا۔