راولپنڈی : کچہری چوک میں کار اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Accident

Accident

راولپنڈی (جیوڈیسک) گالف کلب کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور کار میں پھنسے افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دو شدید زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور زخمی دم توڑ گیا جبکہ پانچویں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔