راولپنڈی میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، مزید سات افراد میں وائرس کی تصدیق

Dengue Patient

Dengue Patient

راولپنڈی (جیوڈیسک) ہسپتال ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور مزید سات افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جنہیں ہولی فیملی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہولی فیملی ہسپتال میں 32، بے نظیر انٹرنیشنل ہسپتال میں 24 اور سول ہسپتال میں ڈینگی کے 6 مریض زیر علاج ہیں۔