راولپنڈی کے ڈی ایچ اے میں فائرنگ، آئیسکو اہلکار جاں بحق

Firing

Firing

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی کے ڈی ایچ اے میں فائرنگ کے نتیجے میں آئیسکو اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیزٹو میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا واپڈا کااسسٹنٹ لائن مین تھا۔

پولیس نے واپڈا اہلکار کے قتل کےالزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئیسکو کا اہل کار بجلی کاٹنے ڈی ایچ اے فیز ٹو گیا تھا، جہاں اہلکار کو مبینہ طور پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔