راولپنڈی کے بلدیاتی انتحابات میں بڑے ٹیکنیکل انداز سے دھاندلی کر کے نون لیگ کو جتوایا گیا۔ افتخار چوھدری

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

راولپنڈی (افتخار چودھری) انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ نون لیگ ایمپائر کی مدد کے بغیر کوئی الیکشن نہیں جیتتی اور تیسرے مرحلے کے انتحابات میں آر اوز نے نون لیگی امیدواروں کی کھل کر مدد کی۔الیکشن والی رات پولنگ اسٹیشن بدلے گئے تا کہ ووٹ کم سے کم کاسٹ ہو سکیں۔

یہ بات انہوں نے ایئرپورٹ سوسائٹی میں انتحابی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا یو سی ٧٧ میں ایئر پورٹ سوسائٹی کے ١٥٠٠ ووٹوں کو ملحقہ یوسی میں منتقل کر دیا گیا جس سے پی ٹی آئی کے مضبوط گڑھ کو کمزور کیا گیا۔سوسائٹی جسے پی ٹی آئی کا ٩٠ کہا جاتا ہے اس کے ساتھ ملحقہ کچی آبادیاں منسلک کر دی گئیں جہاں ٢٥٠ سے زائد اقلیتی ووٹ رجسٹر کرا دئے گئے۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا ایئر پورٹ سوسائٹی یو سی ٧٧ کے غیور عوام نے پھر بھی پی ٹی آئی کے جنرل قونصلر کے امیدوار کو ٣٥٠ کی اکثریت سے منتحب کیا اور اسی یوسی سے دو اور امیدوار منتحب ہوئے۔ انجینئر افتخار چودھری نے کہا نون لیگ کے علاوہ پارٹی کے اندر کی چند کالی بھیڑوں نے بلے باز کے نشان سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار کوسخت نقصان پہنچایا۔

ان کے خلاف پارٹی ایکشن لے گی ہم شہر کے دیگر علاقوں سے بھی ایسے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں جنہوں نے پارٹی کا رکن ہوتے ہوئے دوسرے لوگوں کے حق میں مہم چلائی۔ایسی کالی بھیڑوں کو پارٹی کا نام استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا انجینئر افتخار چودھری نے کہا ٹیکنیکل دھاندلی کی وجہ سے ہم سیٹیں نہیں جیت سکے لیکن پنڈی کے عوام نے بڑی تعداد میں ہمیں ووٹ دیے۔