راولپنڈی : جعلی دستاویزات تیار کرنے والے دو ٹریول ایجنٹ گرفتار

Federal Investigation Agency

Federal Investigation Agency

راولپنڈی (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے دو جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آٹھ پاسپورٹ، جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کر لیں۔

ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میں ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے دوران دو جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔

ملزمان عامر اور قیصر مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے 8 پاسپورٹس ، جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کی گئیں۔