راولپنڈی : مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

Roof Down

Roof Down

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمس ٹاؤن کے علاقے میں جاوید نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مکان کی چھت 2 روز کی بارش کے باعث بوسیدہ ہو گئی تھی جو رات اچانک زمیں بوس ہو گئی۔