راولپنڈی: حساس اداروں کی کاروائی، افغان انٹیلی جنس کے پانچ کارندے گرفتار

Arrested

Arrested

راولپنڈی (جیوڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر چیک بیلی خان کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں دولت خان، نذرخان، نادر خان، باز خان اور حسنین گل کو گرفتار کر لیا۔

افغان ایجنٹ پاکستان میں آمد اور رہائش کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد افغان انٹیلی جنس کے جاسوس ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔