راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Dry Weather

Dry Weather

راولپنڈی (جیوڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں سورج اپنی مکمل آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ گندم کی کاشت کے علاقوں میں بھی رواں ہفتے اچھی بارش برسنے کا امکان نہیں۔