راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل

No Signal

No Signal

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم آزادی کے موقع پرراولپنڈی اور اسلام آباد کے اکثر علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں یوم آزادی کے حوالے سے کنونشن سنٹر میں تقریب منعقد کی گئی ہے، ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے جڑواں شہر وں کے بعض علاقوں میں فون سروس چودہ اگست کے باعث سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس صبح ساڑھے چھ بجے سے دوپہر 1بجے تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔