راولپنڈی، اسلام آباد میں بیشترنجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

School Closed

School Closed

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی اوراسلام آبادمیں آج بیشتر نجی تعلیمی ادارےاور یونیورسٹیاں بند رہیں گی جبکہ اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکول اورکالج کھلے رہیں گے۔ فوجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اسکول اورکالج بھی آج بند رہیں گے۔

ادھر راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا میٹرک پارٹ 2 کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

بورڈ کے ترجمان کے مطابق ملتوی ہونے والا پرچہ4اپریل2016ء کولیا جائے گا۔آج ہونے والا پرچہ صرف راولپنڈی، کینٹ کے 65 مقامی سینٹرز میں ملتوی کیاگیاہے۔