راولپنڈی : کہوٹہ روڈ پر وین اور بس میں تصادم، دس افراد زخمی

Accident

Accident

راولپنڈی (جیوڈیسک) شدید دھند کے باعث راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر پنیالی کے قریب مسافر ویگن اور بس آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو معمولی زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

جبکہ آٹھ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔