16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ یاسر رفیق

Yasir Rafique

Yasir Rafique

راولپنڈی (نمائندہ) 16 دسمبر 2014 کو جب والدین نے اپنے بچوں کو سکول جانے کے لیے الوداع کہا تو کئی والدین کو یہ پتہ نہ تھا کہ آج ان کے بچے ہمیشہ کے لیے الوداع ہو جائیں گے۔

خون کے تالاب میں بکھرے ہوئے معصوم بچوں کی لاشیں، پاس پڑی ہوئی ٹوٹی پھوٹی کتابیں، بکھری ہوئی کاپیاں اور قلم۔ ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر گیا کہ ہم سوچیں ایسا کیوں ہوا؟

آج 16 دسمبر 2015 ہے میں صرف اتنا کہوں گا کہ مملکت خداداد پاکستان پر حکمرانی کرنے والو شہید بچے آج بھی تم سے یہ کہہ رہے ہیں۔

لہو ہمارا بھلا نہ دینا، لہو ہمارا بھلا نہ دینا۔