راولپنڈی: پیٹرول پمپ پر آتشزدگی، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمس آباد میں واقع پٹرول پمپ پر گاڑی میں پیٹرول ڈالا جا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گاڑی میں موجود دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی گئے۔

آتشزدگی سے پٹرول پمپ پر موجود تین گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی جل گئیں۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔