راولپنڈی: پولیس کے محافظ اسکواڈ پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ راتہ امرال کی حدود میں محافظ اسکواڈ پر فائرنگ معمول کی پٹرولنگ کے دوران کی گئی۔

گولیاں لگنے سے چار اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں کانسٹیبل یاسین اور تنویر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔