راولپنڈی: سرکاری املاک کا نقصان ،60 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Kite Flying

Kite Flying

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں گزشتہ روز پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے بعد احتجاجی صورتحال کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 16 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

راولپنڈی ڈھوک سیداں میں گزشتہ روز پتنگ بازی کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے بعد احتجاجی صورتحال پیش ہونے پر 16 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں تھانے پر حملہ جلاؤ، گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

گزشتہ روز اسامہ نامی نوجوان پتنگ بازی کے دوران پولیس کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد ڈھوک سیداں روڈ پر 5 گھنٹے تک پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

ایس ایس پی آپریشن ملک کرامت کا کہنا ہے کہ متوفی کے والدین نے نوجوان کی ہلاکت پر کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔