راولپنڈی : چاکرہ میں کچا مکان گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، 2 خواتین زخمی

House Fall

House Fall

راولپنڈی (جیوڈیسک) چاکرہ میں کچا مکان گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

علی الصبح تیز بارش کے بعد راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں کچا مکان گر گیا جس کے ملبے تلے دب کر باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

زخمی ہونیوالی دونوں خواتین ماں بیٹی ہیں، امدادی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔