راولپنڈی: ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد اور پانچ زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر گاڑی پر گر گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو جی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔