رضا جعفری کا ناحق قتل کیا گیا، قاضی محمد ادریس

Gun and Blood

Gun and Blood

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سر پرست اعلی مرکزی امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا قاضی محمد ادریس نے کہا ہے کہ رضا جعفری کا ناحق قتل کیا گیا،امن کے دشموں کی کاروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انکا کہنا تھا کہ 30 محرم الحرام کی شام کو قصرِ شبیر کے متولی علی رضاء جعفری کو ان کے گھر کے سامنے ناحق قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبعد نمازِ عصر بمقام مرکزی جامع مسجد لالہ رُخ واہ کینٹ میں مرکزی امن کمیٹی کا اجلاس زیرِ سر پرستی قائم مقام سرپرستِ اعلیٰ قاضی محمد ادریس کے منعقد ہوا ۔ جس میں صدر کمیٹی پیر سعید احمد نقشبندی ، جنرل سیکرٹری سید شبیر حسین شاہ۔مولانا محمد اکرم شاکر ، سردار محمدخورشید نجم ۔سید عباس شیرازی ۔ سید سبط علی شاہ، محمد عمران(چیف کوارڈینیٹر)۔ راجہ طارق ،عبدالرحمٰن حسینی ۔ملک افضال، حافظ عبدالرحمٰن ۔صحافی خادم حسین ، رانا فرحان، فوٹو جرنلسٹ حافظ وسیم چوہدری طفیل ،ڈاکٹر سید صابر علی صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اور پولیس ۔DSPتحصیل ٹیکسلا کو کہا گیا کہ جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے اور اصل قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔

ایسے لگتا ہے کہ تحصیل ٹیکسلا جیسے پُر امن علاقہ کا امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے۔ جیسے ہم ہر صورت میں ناکام بنائیںگے۔ کیونکہ واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے تمام مکاتب فکر کے عوام امن کے خواں ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038