پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب۔۔ تمام سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اور سہولیات بہتر کر رہے ہیں۔ چوہدری شبیر احمد

School Mpa

School Mpa

کوٹلہ ارب علی خاں : پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب۔۔ تمام سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اور سہولیات بہتر کر رہے ہیں۔ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے پی پی 115 سرکاری سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران ان کے ساتھ ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، چوہدری غلام مصطفیٰ ککرالی، ملک الیاس چوہڑ پور، چوہدری انور جاویدپلاہ گراں، چئیرمین ملک آصف صبور،ملک فیا ض صبور، صنور بھاٹی اور دیگر معززین علاقہ بھی شامل تھے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے اپنے حلقے کی تمام تعلیمی محرومیوں کو دور کر دیا ہے ۔خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے نعرے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم تمام بچوں کے سو فیصد داخلے کیلئے محکمہ تعلیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حلقے کے تمام سکولوں میں تعلیمی سہولیات کو پوراکرنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز ریلیز کروائے گئے ہیں۔ سکولوں میں مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ تعلیم سے بھرپور تعاون کر رہے ہیںکبھی کوئی میرٹ سے ہٹ کر بات نہیں کی۔