مسلم لیگ ن سب سے بڑی منظم اور حقیقی جمہوری قوت ہے، چودھری عمران حسن

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن پاک عرب کے سینئر رہنماء چودھری عمران حسن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی قوت کو بڑھنے سے روکنے کے لئے سینیٹ انتخابات سے پہلے ملک کے جمہوری نظام کو لپیٹنے کی ہر کوشش کی مزاہمت کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہارچودھری عمران حسن نے گزشتہ روزعوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) کے صدر سیدصدا حسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،عمران حسن نے مزیدکہا کہ پاکستان میں میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی منظم اور حقیقی جمہوری قوت ہے جسے کمزور کرنے کی ہر ممکن سازش اور کوشش کی جا رہی ہے آئندہ سال سینیٹ انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ بڑی پارلیمانی قوت بن جائے گی جس کا راستہ روکنا دنیا کی کسی آئینی یا قانونی قوت کے لئے ممکن نہیں ہوگا پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ سال مارچ میں سینیٹ کے انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی جس کے بعد ہم پاکستان کے آئین اور ملکی نظام کو عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کے لئے بہتر انداز میں قانون سازی کر سکیں گے۔ ملکی صورتحال سے سیاسی مفادات اچکنے کے منتظر سیاسی کھلاڑی ایک بار پھر اس کوشش میں جت گئے ہیں کہ کسی طرح مارچ سے پہلے ملک کا جمہوری نظام لپیٹ دیا جائے اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت کو روک کر پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے آئینی ترامیم کی راہیں مسدود کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،رانا راشدمنہاس
آج ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے
لاہور( )پاکستان مسلم لیگ ن کاہنہ کے سینئررہنماء رانا راشدمنہاس نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین نے دین اسلام کی بقاء و سربلندی کیلئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی پوری دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔واقعہ کربلا اسلام دشمن قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے حضرت امام عالی مقام کی قربانی کسی اقتدار کیلئے نہیں بلکے اسلام کی بقاء کیلئے تھی۔ان خیالات کا اظہاررانا راشدمنہاس نے گزشتہ روزعوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) کے صدر سیدصدا حسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،رانا راشدمنہاس نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پرانسانیت سوزمظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے برما میں مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں بدھ پرست نہ معصوم بچے دیکھ رہے ہیں نہ خواتین نوجوانوں کو بڑی بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے جو پوری امت مسلمہ کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ناطے اقوام عالم اور بلخصوص اقوام متحدہ میں برما کے مسلمان بھائیوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائے۔رانا راشدمنہاس نے مزیدکہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی ،مظلوموں کی چیخ و پکار پر نام نہاد عالمی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ عالمی امن کے دعویدار امریکہ اور یورپی یونین کی مبینہ چشم پوشی سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے ،موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔