حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہوں، دپیکا پڈوکون

 Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ فلم باجی راؤ مستانی میں کاشی بائی کا کردار آئندہ کبھی نہیں ادا کروں گی کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں جب کہ یہ کردار ان کے مزاج کے خلاف ہے۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ فلم “باجی راؤ مستانی” میں کاشی بائی کے کردار نے ان کا دل توڑ دیا ہے کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں اس لئے وہ اس طرح کا کردار ادا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں لیکن فلم کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے یہ کردار ادا کیا تاہم آئندہ اب اس قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کریں گی۔

دپیکا نے اعتراف کیا کہ فلم میں مستانی کا کردار ان کے نظریات کے خلاف تھا لیکن اس کے باوجود اسے بھرپورانداز سے ادا کیا اورکسی بھی لمحے یہ احساس ہونے نہیں دیا کہ وہ اس کردارکے حق میں نہیں لیکن کاشی بائی ایک حقیقی کردارہے جسے فلم میں اسی طرح پیش کرنے کی کوشش کی۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اگر کسی خاتون کا شوہر اسے دھوکا دے رہا ہو تو خاتون کو بھی چاہیئے کہ اسے چھوڑ دے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم “باجی راؤ مستانی” میں باجی راؤ (رنویر سنگھ) کی دوسری بیوی کا کردارادا کیا ہے۔