حقیقت مصطفی

چھپی ہوئی ہے جہان والوں سے تیری شان مبین
کرتا ہے صفت وثناء رسول پاک کی قرآن مبین
مستحق نہیں جنت کا منکر ہے جو میرے حبیب کا
کلیم اللہ نے بنی اسرائیل میں بحکم خدا کیا اعلان مبین
عزت بڑھی ہے اسلام کی عمر کے آنے سے
زندہ ہے ثبوت آج بھی مسجدوں میں اذان مبین
جھکا کے سردار سرور کونین پر ملتی ہیں بلندیاں
کرتا ہے تعظیم احمد جو وہی ہے مسلمان مبین
یوں توان گنت احسان ہیں میرے خالق کائنات کے
دے کر محبوب اپناہمیں جتایا ہے احسان مبین
اللہ ہی جانتا ہے عظمت حقیقت مصطفی کی صدیق
بتارہا ہے صحابہ سے ایّکم مثلی فرمان مبین

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

کلام : محمد صدیق پرہار