باغیوں کو بیرونی مدد حاصل ہے شکست دینے میں وقت لگے گا: بشار الاسد

Bashar Assad

Bashar Assad

لندن (جیوڈیسک) شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک پر اپنا کنٹرول بحال کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ شام میں باغیوں کو شکست دینے میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ انھیں بیرونی مدد حاصل ہے۔

صدر اسد نے کہا کہ وہ شام میں امن بحال کرنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے باوجود وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

سعودی عرب اور ترکی مداخلت کر سکتے ہیں۔ سرکاری افواج تمام شام واپس لیں گے۔