حالیہ بارشوں کے بعد بدین سمیت نواحی علاقوں کی حالت بدتر ہے، شفقت حسین

Shafqat Hussain Shah Hillal Ahmer

Shafqat Hussain Shah Hillal Ahmer

بدین (عمران عباس) حالیہ بارشوں کے بعد بدین سمیت نواحی علاقوں کی حالت بدتر ہے، حکومت کی جانب سے متاثریں کی کوئی مدد نہیں کی گئی ان خیالوں کا اظہار گذشتہ روز بدین پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ھلال احمر پاکستان کے کو آرڈینیٹر شفقت حسین شاھ نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بارش شروع ہوتے ہی ہماری ٹیمیں یہاں پر پہنچ گئیں اور بدین کی ساحلی پٹی کا سروے کیا جہاں پر ہمیں پتہ چلا کہ بارش ختم ہونے کے بعد بھی حکومت اور این جی اوز کی جانب سے کوئی بھی ٹیم مدد کے لیئے نہیں پہنچی ہے اور ناہی کوئی رلیف دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ھلال احمر کی جانب سے اب تک بھڈمی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 38گاﺅں 1929خاندا ن اور 13127افراد شامل ہیں جس کی رپورٹ ہم نے اوپر بھیج دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ آنے والے ہفتے میں رلیف پیکٹ یہاں پر پہنچ جائیں گے جن میں راشن اور ضرورت کی دیگر اشیاءموجود ہونگیں، جس کو ہم میڈیا کے سامنے 2000ہزار خاندانوں میں تقسیم کرینگے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے ٹیمیں اس وقت سیرانی اور نواحی علاقوں کے سروے کررہی ہیں جس کے بعد انہیں علاقوں کے لوگوں کو بھی رلیف دیا جائے گا۔

شفقت شاھ نے بتایا کہ بارش کے متاثریں کی حالت بہت خراب ہے جن کے پاس نا کھانا ہے نا پینے کے لیئے صاف پانی میسر ہے اور ناہی ان کے رہنے کے لیئے مکانات ہیں انہوں نے حکومت اور این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ ان علاقوں کے متاثریں کو جلد سے جلد رلیف فراہم کریں تاکہ وہ بے وجہ مرنے سے بچ جائیں ، بریفنگ میں ھلال احمر کے ڈسٹرکٹ سیکریٹری رمضان رند اور فنانس سیکریٹری عبداللطیف زرگر بھی موجود تھے۔