اگر موت ہی ہمارا مقدر ہے تو ہم ایک ہی بار مرنے کو ترجیح دیں گے، رجب طیب ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ عفرین کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ صدر نے شاخِ زیتون کاروائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “علاقے کی سٹریٹیجک چوٹیوں کا کنٹرول ترک فوجی ایک ایک کر کے اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں، عفرین کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھالنے میں اب کچھ ہی عرصہ باقی بچا ہے۔”

بطلس ضلعی کنونشن سے قبل کمرہ اجلاس کے باہر ان کے منتظر عوام سے صدا بند ہوتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ “اگر موت ہی ہمارا مقدر ہے تو ہم ایک بار ہی مریں گے لیکن وہ لوگ ہر روز مریں گے۔”

صدر ایردوان نے بتایا کہ “بعض یورپی پارلیمان جو کہ راہ راست سے منحرف ہو چکے ہیں وہ PKK کو دہشت گرد تسلیم کرنے کے باوجود اب اس کے ٹاٹ کے ٹکڑوں کی ہمراہی میں پارلیمنٹ کے اندر آنسو بہا رہے تھے۔

یہ لوگ کافی عرصے تک روتے رہیں گے۔ دہشت گردوں کی علامتوں کو گلے میں باندھتے ہوئے آپ کسی بھی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔ ان کا یہ عمل ہمارے فیصلوں کو کبھی بھی نہیں بدل سکتا۔ “