استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں گذشتہ روز شریعت کالج کھاریاں نے جلوس نکالا گیا

Rabiul Awwal, Kharian, Procession

Rabiul Awwal, Kharian, Procession

کھاریاں : استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں گذشتہ روز شریعت کالج کھاریاں نے جلوس نکالا گیا جس کی قیادت پیر سید مبشر حسین شاہ شکریلہ شریف راہنما سنی تحریک، صاحبزادہ قاضی توقیر حسین چشتی ناظم اعلیٰ شریعت کالج اور دیگر علمائے کرام نے کی یہ جلوس شہر بھر سے گزر کر دوبارہ شریعت کالج میں اختتام پذیر ہوا۔

جشن آمد رسولۖ اللہ ہی اللہ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ کھاریاں شہر یارسول اللہۖ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جلوس میں شعبہ زندگی کے ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ننھے منے بچوں نے ہاتھوں میں جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جشن آمد رسولۖ کے نعرے درج تھے پورے راستے نعتیں اور درود و سلام بھی پڑھا گیا۔

نوجوان اور بزرگ نعت خوانوں نے اپنی اپنی حاضری لگوائی اس موقع پر نمایاں شرکت کرنے والوں میں مولانا فیض احمد چشتی ، قاری لہراسب علی، صوفی بشارت علی سیالوی، قاضی مشتاق حسین چشتی، چوہدری الطاف بہبلی ، حاجی شکر دین، صوفی لیاقت چوہدری، چوہدری آصف پٹواری ڈھولہ، چوہدری اشتیاق قمر، حافظ عمران خلجی اور دیگر شامل تھے مقامی صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ سیکورٹی کے لئے پولیس بھی ہمراہ تھی۔