لال بیگ سے نجات پانے کے طریقے

Cockroach

Cockroach

اگر آپ درج ذیل طریقے آزمائیں تو لال بیگ جیسے موذی کیڑے سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

چار لیموؤں کا عرق چھلکوں سمیت دو لیٹر پانی میں ملائیے ۔ پھر اس سے فرش دھولیں اورلال بیگوں کووہاں سے بھاگتے دیکھیں کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔ لیموں کے عرق کی کچھ مقدار فرش اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی بھگا دے گا۔

تین حصے سہاگا اور ایک حصہ شکر ملائیے۔ سہاگا لال بیگ مارنے کے اسپرے کی طرح کام کرتا جبکہ شکر چارے کا کام کرتی ہے۔یہ آمیزہ بے ضرر ہے پھر بھی ایسی جگہ پر ڈالیں جہاں بچوں کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ کچھ گھنٹوں میں لال بیگوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

۔شکر اور بیکنگ سوڈا یکساں مقدار میں ملائیں اور وہاں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں۔ شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا مارنے کا کام کرے گا۔

۔ایک لیٹر پانی میں لہسن کا ٹکڑا یا پوتھی، ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ اور ایک پیاز کا پیسٹ شامل کردیں۔یہ آمیزہ ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچ لیکوئیڈ صابن ڈال دیں۔ اس سیال کو ایسی تمام جگہوں میں ڈالیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں اور ان کیڑوں سے نجات حاصل کرلیں۔