ریڈ بل ورلڈ کیمپس کرکٹ ٹورنامنٹ، یو سی پی نے انڈیا کو ہرا دیا

UCP

UCP

لاہور (جیوڈیسک) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے سری لنکا میں ” ریڈبل (Red Bull) ورلڈ کیمپس کرکٹ ٹورنامنٹ” میں انڈیا کو شکست دے دی ۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی کرکٹ ٹیم نے آل پاکستان ریڈ بل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سری لنکا میں ہونے والے ” ریڈبل (Red Bull) ورلڈ کیمپس کرکٹ ٹورنامنٹ 2016 کے لیے کوالیفائی کر لیا اور اپنے پول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دو میچز جیت لئے۔

یو سی پی نے پہلے میچ میں یو اے ای ٹیم کو 7 وکٹوں شکست دے دی اور دوسرے میچ میں انڈیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ انڈیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے یو سی پی کے تیمور سلطان 91 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

ورلڈ ریڈ بل کیمپس کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ٹیم پول اے میں شامل ہے جس میں انڈیا ، یو اے ای اور سری لنکا کی ٹیمز شامل ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یو سی پی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 80 ٹیموں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا اور تمام دنیا سے آٹھ ٹیموں نے کوالیفائی کیا۔