ریڈزون دھرنے کے خاتمہ پر راجونی اتحاد کی محفل تشکر

D-Chowk Protesters

D-Chowk Protesters

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر اور عمران چنگیزی نے اسلام آباد ریڈ وزن دھرنے کے خاتمہ پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم جس اضطراب ‘ ہیجان ‘ پریشانی اور خوف سے گزشتہ کئی دنوں سے دوچار تھی اللہ کا شکر ہے کہ ڈی چوک اور ریڈ زون سے دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی وہ بھی ختم ہوچکا ہے۔

گوکہ حکومت اور مظاہرین کے مابین مذاکرات کی کامیابی سے بڑے انتشار سے قبل ہی یہ دھرنا پر امن طور پر ختم ہوچکا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ دھرنے کے شرکاءڈی چوک اور ریڈ زون تک پہنچنے میں نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ ان کے اور سیکورٹی اداروں کے مابین ماحول مکمل طور پر پر امن دکھائی نہیں دیا۔

جبکہ یہ بھی سچ ہے کہ دھرنا مظاہرین کا مقصد سوفیصد مطالبات کی منظوری سے زیادہ فیس شوئنگ اور میڈیا پبلسٹی کا حصول تھا اسی لئے حکومت آسانی سے ڈی چوک تک پہنچنے والے مظاہرین سے سہولت کیساتھ دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی بصورت دیگر حکومت و اداروں کی نااہلی سے ریڈ زون میں داخل ہونے والے بڑے مسائل کھڑے کرنے کیساتھ سیاست کو نیا رخ اور موڑ بھی دے سکتے تھے۔