پچیس جولائی کو ریفرنڈم ہو گا، مریم نواز

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

منڈی بہاء الدین (جیوڈیسک) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فیصلے کی گھڑی قریب آ رہی ہے، 25 جولائی کو ریفرنڈم ہے، عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

سابق وزیرِاعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، انھیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا، عوام اپنے لیڈر کیخلاف سازش کو ناکام بنا دیں۔

مریم نواز کا منڈی بہاء الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، انھیں پاناما ڈرامے سے کوئی فرق نہیں پڑا، انھیں عوام کے دلوں سے ان کا نام کوئی نہیں مٹا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو ترقی کا ضامن نواز شریف چاہیے تو 25 جولائی کے روز آندھی اور طوفان کی طرح نکلیں اور امیدوار دیکھے بغیر شیر پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ اس مرتبہ صرف ووٹ نہیں ڈالنا، ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔ جب تک آپ کے ووٹ کا فیصلہ نا ہو جائے گھر کو واپس نہیں آنا۔