ریفرینڈم سے جو نتیجہ نکلے گا وہ ملت کا فیصلہ ہو گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ازمیر (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 16 اپریل کے ریفرینڈم کے بعد ملک میں جمہوریت زیادہ مضبوط ہو گی۔

ضلع ازمیر کے گیون دوعدُو اسکوائر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ انسانوں کو اپنی سوچ پر قائل کرنےکے لئے کوشش کی جا رہی ہے لیکن ریفرینڈم سے جو نتیجہ نکلے گا وہ ملت کا فیصلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ریفرینڈم میں ہاں کہنے والے بھی اور ناں کہنے والے بھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نےبھی اپنے خطاب میں کہا کہ جدید جمہوریت، قانون کی بالادستی اور خودمختار عدلیہ کے لئے آئین کی تبدیلی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے 80 ملین شہری ہمارے لئے یکساں اہمیت کے حامل ہیں اور ہم باہم بھائی چارے کے ساتھ رہنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

یلدرم نے کہا کہ ریفرینڈم میں مثبت ووٹ استعمال کرنے والا جس قدر قابل احترام ہے اسی قدر منفی ووٹ استعمال کرنے والا بھی قابل احترام ہے۔ وہ بھی اس ملت کی اولاد ہیں ۔ ہم نے اس ملت میں ہان کہنے والوں اور ناں کہنے والوں میں کوئی تفریق نہیں کی اور دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ کوئی بھی ہاں کہنے والوں اور ناں کہنے والوں میں تفریق نہ کرے۔