ریحام خان نے عمران خان کی نجی زندگی کے ایک اور راز سے پردہ اٹھا دیا

Reham Khan

Reham Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کی تیسری شادی کے بعد ریحام خان نے شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےعمران خان کوعلم الاعداد پراندھا یقین رکھنے والا قرار دے دیا ہے

ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کپتان علم الاعداد پر یقین رکھتے ہیں۔ برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ کپتان علم الاعداد پر اِس قدر یقین رکھتے ہیں کہ انہوں نے شادی کے وقت والدین کے نام بھی پوچھے تھے۔

ریحام خان نے کہا کہ جب تعلقات کشیدہ ہوئے تو کپتان نے اِس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ ناموں کے موازنے میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔ عمران خان کو بہت جلد اپنے وزیر اعظم بننے پر بھی پختہ یقین تھا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف بولنے پر دھمکیاں ملنے لگی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ملک چھوڑنا پڑا ہے۔