ریحام نے خواتین کارکنوں کو عمران کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا

Reham Khan and Imran Khan

Reham Khan and Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بدھ کو جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر خواتین کارکنان کو عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا اور کہا کہ یہ کام یہاں نہیں چلے گا۔

یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش ہونے کیلیے پہنچے تو کمرہ عدالت کے باہر موجود خواتین کارکنان نے عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے کی ضد کی جس کو ریحام خان نے مسترد کردیا۔