رحمان ملک شاطر اور ناقابل اعتماد ہیں، گمراہ کن جوابات دیئے: جے آئی ٹی

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو شاطر اور ناقابل اعتبار شخص قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کے پاس شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت ہے، نہ ہی انہوں نے منی ٹریل کے شواہد دئیے۔

رپورٹ کے مطابق، رحمان ملک نے جے آئی ٹی کو گمراہ کن جوابات دئیے۔ لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے کے حوالے سے جھوٹ بولا۔
رحمان ملک کا تحقیقاتی عمل میں کوئی کردار نہیں، صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔

اس سے پہلے رحمان ملک نے پیشی کے موقع پر کپتان کو للکارتے ہوئے حدیبیہ کیس سمیت شریف فیملی کیخلاف اہم ثبوت دینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ نے رحمان ملک کے تمام دعوؤں پر پانی پھیر دیا ہے۔