محبت اہل بیت اور صحابہ کرام کا اکرام دونوں ہی دین کی اساس ہے، محمد زبیر صدیقی

Anjuman Talaba Isam

Anjuman Talaba Isam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ نے مصلحت اور مفاہمت کی روش کو نہیں اپنایا، بلکہ پاک و صاف عملی سیاست کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ دین کی افضل ترین عبادت سیاست ہے اگر وہ دین کی سربلندی کے لئے ہو،1968سے قائم ملک کی دوسری سب سے بڑی طلبہ جماعت انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سینتیسویں 37th منتخب مرکزی صدر برائے سیشن 2015-2016 محمد زبیرصدیقی ہزاروی نے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عثمانیہ مسجد میں منعقد ہونے والے فلسفلہ شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ محبت اہل بیت اور صحابہ کرام کا اکرام دونوں ہی دین کی اساس ہے۔

پیغام کربلا یہ ہے کہ دین کی سربلندی کے لئے قربانی کا آغاز اپنے مال، اپنے گھر اور اپنی جان سے کیا جائے، درس کربلا مصلحتوں سے پاک ہے اور یہاں حق و باطل کی جنگ میں ظالم کے آگے جھک جانا کوفہ کی تہذیب ہے، ظالم بن جانا یزیدیت ہے اور حق کے لئے استقامت کے ساتھ میدان عمل میں کھڑے رہنا حسینیت ہے، امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ نے مصلحت اور مفاہمت کی روش کو نہیں اپنایا، بلکہ پاک و صاف عملی سیاست کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ دین کی افضل ترین عبادت سیاست ہے اگر وہ دین کی سربلندی کے لئے ہو،انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عثمانیہ مسجد میں منعقد ہونے والے فلسفلہ شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین نورانی نے کہا کہ امام عالی مقام نے اس دور میں اپنے پیغام میں یہ واضح کردیا کہ میں اپنے ناناحضور علیہ السلام کے منصب پر کسی فاسق و فاجر، لادین، لبرل، سیکولر، فحاشی و عریانی کے گرویدہ، زانی و شرابی، برکردار، چور، لٹیرے اور بدبخت کفر کے ساتھی کو نہیں بیٹھنے دے سکتا۔

خاندان اہل بیت نے کربلا میں یہ پیغام دیا کہ مصائب چاہے کتنے بھی سخت ہوں، بندہ مومن کو ہر صورت صبر و استقامت اور شکر کے دامن کو نہیں چھوڑناچاہییاس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم ضیاء ارحمن نورانی نے کہا کہ شمالی پنجاب کے اضلاع بشمول لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک اور ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر کا دورہ مکمل ہوچکا ہے،، جس میں بعض اضلاع کے الیکشن اور اکثر اضلاع میں تربیتی نشستیں،طلبہ اجتماعات، کنونشن منعقد کئے گئے، مرکزی و صوبائی قیادت ایک ہفت لاہور اور اس سے متعلقہ شہروں میں تفصیلی دورہ 6اکتوبر بروز جمعرات سے شروع کرے گی، اس موقع جنرل سیکرٹری سندھ نبیل مصطفائی نے کہا کہ دورہ سندھ مکمل ہوچکا ہے ، جس میںپہلے مرحلے میں بدین، ٹھٹھہ، جاتی، تلہار، ڈگری، میرپور خاص، میرواہ، سہون شریف کا دورہ کیا گیا، دوسرے مرحلے میں نوابشاہ، شکارپور، لاڑکانہ، ڈوکری، شہدادکوٹ، قمبر، سکھر، گھوٹکی، نصیر آباد کا دورہ مکمل کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری صوبہ بلوچستان ابراہیم نورانی نے کہا کہ بلوچستا ن کا دورہ بھی دو مرحلوں میں کیا گیا، پہلے مرحلے میں لسبیلہ، بیلا، دندر، اوتھل، خضدار، کوئٹہ، سبی، آوارنا کا دورہ کیا گیا، دوسرے مرحلے میں جعفرآباد، نصیر ااباد، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیر الہ یار، اوستا محمد کا دورہ کیا گیا، تمام اضلاع میں مرکزی کنونشن کے پوسٹر، کارڈ، دعوت نامے تقسم کئے گئے، تمام عمائدین اور معززین کو مرکزی کونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی، مرکزی اعلامیہ کے مطابق 22اکتوبر بروز ہفتہ الحمرا ہال لاہور میں انجمن طلبہ اسلام پاکستان کا مرکزی کنونشن بعنوان قومی یکجہتی طلبہ کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے، کونشن سے ایک دن قبل مرکزی و صوبائی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔

میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن