دین پر عمل کرکے ہی معاشرے سے سود ،کرپشن اور دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن ہے

Karachi

Karachi

کراچی: معروف مذہبی اسکالرو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہ حضور ۖ کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ،دین پر عمل کرکے ہی معاشرے سے سود اور کرپشن کے خاتمہ ممکن ہے،تجارت اگردین کے مطابق کی جائے تو وہ عبادت ہے ، ان دین سے دوری اور بے رغبتی کے باعث معاشرہ تباہی کے دہانے پر ہے،پرامن معاشرے کے قیام کیلئے حضورکی سیرت کو اپنا ہوگا۔ جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے علماء کرام اور معتقدین سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ہر جگہ مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں آپس کے جھگڑوں اور تنازعات نے امت مسلمہ کی طاقت کو پاش پاش کیاہے تو دوسری جانب فرقہ واریت کی آگ عالم اسلام میں تیزی سے پھیل رہی ہے ، انہوںنے کہاکہ دین سے دوری سنت سے بے رغبتی کے باعث امت مسلمہ اجتماعی طور پر مسائل سے دوچار ہے ، ۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو امن کا درس دیا ہے آج اسلام کو دہشت گرد قرار دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،انہوںنے کہاکہ فلاحی ریاست ا ورپرامن معاشرے کے قیام کے لیے حضور ۖکی سیرت کواپناناہوگا، اسلامی تعلیمات اورسیرت سرورکونین سے دوری کے باعث آج مسلمان دنیا میں اجتماعی طور پرذلت کا شکار ہیں،کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بحثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبودہے ،آپ نے عالم دنیا کو امن کادرس دیا باہم لڑنے والے عرب بھی آپ کے اخلاق کو دیکھ کر باہم شیروشکر ہوگئے ،انہوںنے کہاکہ آپ نے اپنی سچائی ، دیانت داری اور شفاف کردارسے دنیا میں انقلاب برپا کیا، انہوںنے کہاکہ آج مسلمانوں کو سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہم حضور ۖ سے عقیدت ومحبت کے دعویدارتوہیں لیکن ہماری عملی زندگی اس سے بالکل خالی ہے ،آج ایک عام مسلمان سے لیکربڑے مذہبی پیشواں تک حضور ۖکی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے کوسوںدورہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ مسلم امہ یک جان،ایک قوم ہو کر باطل قوتوں کی سازشوں سے باخبر رہیںاور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے پیغام کو دنیا میں عام کریں بھائی چارگی اور اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہونے میں مضمر ہے، ۔