برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی’ مذہبی شخصیت صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک

Gujarat

Gujarat

گجرات : برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی’ مذہبی شخصیت صاحبزادہ قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک میں شرکت کرنے والے تمام افراد سجادہ نشین دربار عالیہ آوان شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی سے انکے حجرہ میں صاحبزادہ مسرور الحق آوانی’ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف’ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی سے پنڈال میں ملاقاتیں کرتے رہے۔ آنے والے تمام مہمانوں کو صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے اپنے سنگی حضرات کے ہمراہ خوش آمدید کیا۔

ملاقاتیں کرنے والوں میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ پیر سید صدیق شاہ آف بوکن موڑ’ پیر سید انتصار الحسن شاہ’ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ سابق ایم پی اے نوابزادہ طاہر الملک’ سہری بھٹی آف امریکہ و دیگر افراد شامل ہیں۔ عقیدت مندوں نے صاحبزادگان سے اپنے اپنے خصوصی دعائیں بھی کروائیں۔