دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو جلد بے نقاب کرینگے، مولانا عبدالغفور حیدری

Maulana Abdul Ghafoor Haidari

Maulana Abdul Ghafoor Haidari

بدین (عمران عباس) جمعیت علماء اسلام (ف) پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے حالیہ دورہ بدین کے موقعی پر مختلف دینی مدارس کے طلباء اور علماء اکرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو جلد بے نقاب کرینگے۔

دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈا کیئے جا رہے ہیں مدارس میں پڑھنے والے طلباء جو کہ قرآن اور سنت کی تعلیم حاصل کررہے ہیں انہیں امریکہ کے کہنے پر دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے حالانکہ مردسہ عربیہ میں قرآن و سنت اور محبت کا درس دیا جا تا ہے مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے گریبان کوجانکیں انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بھی مدارس کے خلاف پابندیاں اور مدارس سیل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ ناکام ہوچکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس قرآن و سنت کے مراکز ہیں دینی مدارس ضلع بدین سمیت ملک بھر میں لاکھوں طلبا ء کو مفت تعلیم دے رہے ہیں اس لیئے مدارس کبھی بھی بند نہیں ہوسکتے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دینی مدارس کے خلاف اٹھنے والے قدموں کے ہاتھ توڑ دینگے مدارس کے طلباء مستقبل کے معمار ہیں دنیا میں جو بھی انقلاب اٹھے گاوہ مدارس سے ہی اٹھے گا مستقبل دینی مدارس کے ہاتھ میں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے جب تک جے یو آئی قائم ہے تب تک سندھ کو کوئی بھی تقسیم نہیں کرسکتا اس موقع پر جے یو آئی ضلع بدین کے امیر مولانا خان محمد جمالی جنرل سیکریٹری مولانا فتح محمد مہری اور وفاق المدارس پاکستان ضلع بدین کے کو آرڈینیٹر مفتی عبدالغنی گوپانگ و دیگر علماء اکرا م بھی موجود تھے۔