پڑ گئی ہم کو تیری یاد کی عادت لکھنا

Remember

Remember

پڑ گئی ہم کو تیری یاد کی عادت لکھنا
جب بھی لکھنا تو یہی رنج و مسرت لکھنا
پڑ گئی ہم کو تیری یاد کی عادت لکھنا
یہ تیری ہم سے شب و روز تغافل کی روش
عین ممکن ہے کوئی ڈھائے قیامت لکھنا
تیری محفل میں چلے آنے کی اے جانِ غزل
صرف اِک بار ہی مل جائے اجازت لکھنا
تجھ کو معلوم نہیں ہے کہ تیرے جانے سے
گھر میں باقی نہ بچا کچھ بھی سلامت لکھنا
اپنا سایہ بھی ہوا باعثِ وحشت اب کے
عام اتنی ہے زمانے میں عداوت لکھنا
عمر بھر سوچتے رہنے سے کہیں بہتر ہے
ایک لمحہ کسی مقتل میں بغاوت لکھنا
اب تیرے شہر میں ہم درد کے ماروں کے سوا
اور سب بھول گئے حرفِ صداقت لکھنا

زریں منور