معروف دانشور الحاج عبدالعزیز مگسی کے سسر سجاول خان انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے معروف دانشور الحاج عبدالعزیز مگسی کے سسر سجاول خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کافی عرصے سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم سجاول خان کے انتقال پر سماجی رہنماء شعیب ناصر ،خواجہ عظیم الدین مجیب، ڈاکٹر عثمانی، پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم الدین انصاری، سید امجد علی شاہ اور دیگر نے الحاج عبدالعزیز مگسی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔