کمالیہ : مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

Edhi Ambulance

Edhi Ambulance

کمالیہ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانا صدر کی حدود میں کمالیہ سے فیصل آباد جانےوالی مسافر بس اورٹرک میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ متاثرہ افراد کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔