مدیر ، رپورٹر، فوٹو گرافر، صحافی حضرات کیلئے پیغام

Message

Message

امید ہے آپ حضرات خیریت سے ہونگے، گزشتہ ایک ماہ سے مختلف رپورٹر اور مدیر حضرات سمیت دیگر اخباری نمائندوں سے شکایت مل رہی ہے کہ نورانی میڈیا سیل آف جمعیت علماء پاکستان کی ای میل آپ حضرات کو موصول نہیں ہورہی ہے، قبلہ سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کی خصوصی ہدایت پر آپ حضرات کو یہ میل بھیج جا رہی ہے۔

جس کا مقصد تیکنیکی خرابی اور عدم رابطے کے مسئلے کو حل کرنا ہے ، آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اگر آپ کو یہ ای میل موصول ہوتی ہے تو مذکورہ میل کا جواب ضرور دیں، تا کہ آپ کی شکایت کا ازالہ کیا جاسکے ۔ جمعیت علماء پاکستان کے میڈیا سیل اور شعبہ نشر و اشاعت کی کاوش سے شعبہ میں نکھار لانے کی کوشش کی گئی ہے، تمام اخبار ی نمائندوں، مدیران اور صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل معلومات ملاحظہ کر کے ان کا جواب ارسال کریں

١۔ جمعیت علماء پاکستان کے شعبہ نشر و اشاعت کے تحت ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر کالم نویسی اور آرٹیکل لکھنے کے لئے بعض سینیئرخادمین کی ذمہ داری لگائی گئی ہے، جمعیت علماء پاکستان چاہتی ہے کہ کالم نویسی کے شعبہ میں جمعیت کے تربیت یافتہ خادمین بھی آگے آئیں
٢۔ اسلامی ماہ، تاریخی واقعات اور حالات حاضرہ پر فیچر رپورٹ اور تحقیقی کالم کا شعبہ بھی تشکیل دیا گیا ہے، جس کا مقصد پرنٹ میڈیا پر معاشرے کے سدھارکے لئے اسکالر لیول اور اعلیٰ معیار کا بہترین تحقیقی مواد فراہم کرنا ہے،

٣۔ شعبہ تعلیم کے حوالے سے انجمن طلبہ اسلام( جو کہ جمعیت علماء پاکستان کا طلبہ ونگ ہے) کی جانب سے تعلیمی خبروں اور طلبہ فلاح و بہبود کے لئے موثر کوشش کی گئی ہے، جس کے لئے تعلیمی صفحہ کا ای میل مطلوب ہے

اخباری نمائندوں ، مدیران، ڈیسک رپورٹر اور صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ آپ حضرات کالم نویسی، آرٹیکل، فیچر رپورٹ اور تعلیمی پیج کے انچارج اور ذمہ داران کے ای میل اور رابطہ نمبر ارسال کریں، نیز سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کی خبروں کے حوالے سے جو بھی شکایت ہے، وہ تحریر کریں تاکہ آپ حضرات کے تعاون سے خبر کی اشاعت میں مسائل کو دور کیا جا سکے۔