جمہوریہ کانگو میں لینڈ سلائیڈنگ، 50 افراد ہلاک

Congo Landslides

Congo Landslides

کانگو (جیوڈیسک) جمہوریہ کانگو میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے مغربی صوبے مرکز کانگو کی سول سوسائٹیوں کے کوآرڈینیٹر ویلنٹائن وانگی نوڈنگی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق بومبا شہر میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

نوڈنگی کے مطابق تلاش و بچاو کا کام جاری ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

وزارت صحت کے حکام میں سے تھریسے مامبو نے بھی کہا ہے کہ کالامو اور بانگو میں دریاوں میں طغیانی کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں رواں سال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 100 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔