ریپبلکن سینیٹر لنزی گریم کا وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل ہونے کا عندیہ

Lindsey Graham

Lindsey Graham

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزی گریم نے 2016 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعالق رکھنے والے گریم نے کہا کہ وہ یکم جون کو اپنے آبائی شہر سنٹرل میں اس بات کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ان کے خیال میں ’دنیا بکھر رہی ہے‘ اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب سے بہتر کمانڈر اِن چیف بن سکتے ہیں۔