شہرت کے باوجود حقیقی زندگی پہلے جیسی ہے، نواز الدین

Nawaz ud Din Siddiqui

Nawaz ud Din Siddiqui

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ حقیقت میں وہ ایسے ہی ہیں جیسے شہرت حاصل کرنے سے پہلے ہوا کرتے ہیں، ان کے اندر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی البتہ ہدایتکاروں کے رویے میں ضرور تبدیلی رونما ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ 22 سال قبل فلمی کیریئر کا آغاز کیا اورانھیں کوئی ہدایتکار نہیں پوچھتا تھا اور اگر کسی فلم میں کردار بھی ملتا تو مختصر ملتا تھا۔

انھوں نے طویل عرصہ جدوجہد کی جس کے بعد انھیں فلموں میں کردار ملنے لگے اور اب نامور ہدایتکار انھیں کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں، یہ ان کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔