ریسکیو 1122 کو عید کے پہلے اور دوسرے دن 1706کال موصول ہوئی

Rescue 1122

Rescue 1122

جھنگ : تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122 کو عید کے پہلے اوردوسرے دن 1706میںکالز موصول ہوئیں جن میں9 17ایمرجنسی جبکہ 1527 دیگر کالیں تھیں۔

ریسکیو 1122نے جن 179ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 61روڈ ایکسیڈنٹ ، 82 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 06کرائم کالز اور 27 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 01بلڈنگ منہدم ہونے کے شامل ہیں ر ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج41 6. فیصد رہی۔

گذشتہ دو دنوں میں 82 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی ۔ 116مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور 03لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈاکٹر طارق سعید نے میڈیاکو یہ بھی بتایا کی ریسکیواہلکاروٰں نے اپنی عید کی چھٹیاں قربان کرتے ہوئے لوگوں کی ہمہ وقت خدمت کی ہے۔