ریسکیو 1122 جہلم کی بروقت کارروائی اتحاد کالونی جہلم گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Rescue 1122

Rescue 1122

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز +عدنان یونس سے) ریسکیو1122 جہلم کی بروقت کارروائی اتحاد کالونی جہلم گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اتحاد کالونی جہلم میں واقع ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو مزیدپھیلنے سے روک کر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں گھرکے ایک بڑے حصے اور ملحقہ آبادی کو ایک بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے جائے حادثہ پر رہتے ہوئے فائر فائیٹنگ آپریشن کی نگرانی کی۔گھر کے ما لک اوروہاں موجود دیگر لوگوں نے بروقت مدد پر ریسکیو 1122کی کارکردگی کو بہت سراہا۔
Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 22 :02:17